The first complete website based in Jalalpur Jattan
جلالپور جٹاں کے تعلیمی ادارے اور ان کی نصابی ، غیر نصابی سرگرمیاں
اسلامیہ ہائی سکول نمبر ۱ ۔ عارضی بسیرا
وائس آف جلالپور جٹاں
http://vojpj.com
voice of jalalpur jattan
اسلامیہ ہائی سکول نمبر ۱
اسلامیہ ہائی سکول نمبر ۱ جلالپور جٹاں کا مڈل حصہ گزشتہ ایک سال سے زیر تعمیر ہے۔ اس اس حصہ مین زیر تعلیم بچے دربدری کی کیفیت میں ہیں۔ آٹھ سو ساے زائد یہ بچے انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔اسلامیہ ہائی سکول کے ان طالبعلموں کو دددھو دھاری گراؤنڈ میں زیر تعمیر گرلز ہائی سکول کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں نہ بجلی ہے، نہ پانی ہے ، روزنی کا گزر بھی نہیں۔ دروازے اور کھڑکیاں کھلی کی کھلی ہین۔  بچے ننگی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ رات کو محلے والے ان کمروں کو زاتی جاگیر سمجھتے ہوئے انہیں بطور لیٹرین استعمال کرتے ہیں۔ صبح جب بچے کلاس میں آتے ہیں تو بدبو کے بھبھوکے ان کا استقبال کرتے ہیں۔ یہاں بیتھنے سے قبل بچے اپنے ہاتھوں سے انسانی گوبر صاف کرتے ہیں اور پھر بغیر ٹاٹ کے اسی جگہ بیٹھ کر تعلیم جاری رکھتے ہیں۔
کون جانے اسلامیہ ہائی سکول کی اپنی عمارت کب تعمیر ہو گی ۔ اس عمارت کو چھ ماہ میں مکمل ہو کر سکول کے حوالے ہونا تھا۔ لیکن چودہ ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود عمارت کا کافی کام باقی ہےْ اطلاعات کے مطابق ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرنے کی وجہ سے کام میں تاخیر ہو رہی ہے۔  

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ برآمدے میں بیٹھے ہوا لے رہے ہیں

کھڑکیوں اور دروازوں سے محروم سکول رات کے وقت محلے والوں کی لیٹرین بن جاتا ہے

راہداریاں تاریک ہیں

کلاسوں میں بلیک بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے پلاسٹک شیٹ پر لکھائی ہو رہی ہے

نہ دروازے نہ کھڑکیاں ، لو کے تھپیڑے اندر آ رہپے ہیں

سائکلیں باہر سخت دھوپ میں کھڑی ہیں

گراؤنڈ میں کھانے کے لئے کینٹین

سکول کو جانے والی گلی میں ہر وقت گندا پانی کھڑا رہتا ہے۔
 
Posted on 17th May, 2010

Reports
based on
Memorable
daily life
celebrations
 
©vojpj.com.com (First on line newspaper based in Jalalpur Jattan)
Editor : Muhammad Ashfaq Ayaz
Send pictures, reports, suggestions to : vojpj@yahoo.com